محکمہ پبلک ہیلتھ کے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پرمظاہرہ

محکمہ پبلک ہیلتھ کے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پرمظاہرہ

ٹنڈو محمد خان(نمائندہ دنیا)محکمہ پبلک ہیلتھ ٹنڈو محمد خان کے کچے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف اشرف لاکھو،رضا خاصخیلی، تابش بھٹی و دیگر کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔۔

اور سخت نعرے بازی کی۔ اس موقع پر مظاہرین نے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ پانچ ماہ سے ہمیں تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی ہیں جس کے باعث ہم مہنگائی کے اس دور میں بھوک و افلاس کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں پانچ ماہ کی تنخواہیں جلد از جلد ادا کی جائیں۔علاوہ ازیں سندھ آبادگار اتحاد تحصیل ٹنڈو غلام حیدر کی جانب سے چاول کاشت کرنے والے آبادگار اور کسانوں نے ڈپٹی کمشنر آفس ٹنڈو محمد خان کے سامنے رائس مل مالکان کی زیادتیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور سخت نعرے بازی کی ۔اس موقع سندھ آبادگار کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رائس مل مالکان بہت زیادہ کٹوتی کر رہے ہیں جس سے زمیندار اور کسانوں کو بہت نقصان ہورہا ہے ،ہماری فصل مارکیٹ میں آئی ہے تو ناجائز کٹوتیوں کا بازار گرم کر کے کسانوں کا خون چوسنا شروع کردیاہے اگر ہمارے مطالبے نہ مانے گئے تو رائس مل کے مالکان کے خلاف احتجاجاً روڈ بند کریں گے اور مل کے گیٹ پر دھرنا بھی دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں