تھانہ اسٹیل ٹاؤن کی پولیس پارٹی کیلئے تعریفی اسناد اور کیش انعامات

تھانہ اسٹیل ٹاؤن کی پولیس پارٹی کیلئے تعریفی اسناد اور کیش انعامات

کراچی(اسٹاف رپورٹر )ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند نے تھانہ اسٹیل ٹاؤن کی پولیس پارٹی کو کراچی پولیس آفس میں تعریفی اسناد اور کیش انعامات سے نوازا، 3 اکتوبرکو ملیر پریس کلب کے قریب لوٹ مار کے دوران پولیس مقابلے میں ایک ملزم محمد بلاول ہلاک جبکہ دو ملزمان موٹر سائیکل پر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

ہلاک ڈاکو کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور شہریوں سے چھینا ہوا سامان برآمد ہوا۔کراچی پولیس چیف نے ایس ایس پی ملیر طارق الٰہی مستوئی ، تھانہ اسٹیل ٹاؤن کے ایس ایچ او سالم رند اور پولیس پارٹی کوتعارفی اسناد و کیش انعامات سے نوازا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں