جناح اسپتال میں یومیہ دو روبوٹک آپریشن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے سب سے بڑے جناح اسپتال میں روبوٹک سرجری کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ جناح اسپتال کے شعبہ یورولوجی کے سربراہ ڈاکٹر شہزاد علی نے روزنامہ دنیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ روبوٹک سرجری کی لاگت بڑی ہے ۔۔
اس کے گیجڈس اور ٹریننگ بھی مہنگی ہے ،یہاں کے ڈاکٹروں کو روبوٹک سرجن بننے کا موقع مل رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کا مشکور ہوں کہ انہوں نے فنڈز دے کر روبوٹک دلایا،روبوٹک سرجری کسی ایک سرجن کا کام نہیں،اس کے لیے ایک پوری ٹیم درکار ہوتی ہے ،ہمارے سرجیکل یونٹس کو روبوٹک سرجری کا تجربہ حاصل ہوگا،نئے آپریشن تھیٹر اور فلاحی ادارے کے تعاون سے آسانی ہوگئی ہے۔