خاتون کی لاش کا معاملہ، ممنوعہ دوائیں موت کا سبب بن گئیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سچل کے علاقے سے 27 ستمبر کو ملنے والی خاتون کی لاش ملنے کا معاملہ، ممنوعہ ادویات کی زیادتی موت کا سبب بنی۔ ایس ایس پی ایس آئی یو جنید شیخ کے مطابق قتل میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتار ملزمان میں کاشف، اعجازحسین، راجہ اور صابر شامل ہیں،27 ستمبر کو سچل کی حدود سے کمبل میں لپٹی لاوارث لاش ملی تھی،اڈے کے منیجرسمیت 4 ملزمان واردات میں ملوث ہیں۔ جنید شیخ کا مزید کہنا تھا کہ لڑکی کو ممنوعہ ادویات کے زیادہ مقدار دی گئی جس کی وجہ سے لڑکی کی موت ہوگئی۔