اردو سائنس بورڈ کا دفتر لاہور منتقل کرنے کی مذمت
حیدر آباد(بیورورپورٹ)سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن حیدر آباد نے اردو سائنس بورڈ حیدر آباد کے دفتر کو لاہور منتقل کرنے کے عمل کو غیرضروری قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے اورمتعلقہ حکام سے اپیل کی ہے۔۔
کہ حیدرآباد کے شہریوں کے بہتر مفاد میں فیصلہ واپس لیاجائے۔ سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن حیدرآباد کے جنرل سیکریٹری میاں تاج محمد کیریو نے جاری بیان میں کہا ہے کہ بورڈ کے حیدرآباد دفتر کی بندش سے جدید سائنسی علوم حاصل کرنے والے طالبعلموں کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا۔