منشیات اسمگلنگ میں ملوث خاتون ملزمہ گرفتار

منشیات اسمگلنگ میں  ملوث خاتون ملزمہ گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے سعید آباد میں پولیس نے بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی سعید آباد یوسف گوٹھ بس ٹرمینل پر کی گئی۔کارروائی کے دوران بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ میں ملوث خاتون رخسانہ زوجہ ماجد کو گرفتار کیا گیا،ملزمہ سے انتہائی مہلک نشہ ایک کلو سے زائد کرسٹال برآمد کرلیا گیا۔ رخسانہ زوجہ ماجد تربت بلوچستان سے مسافر بس کے ذریعے یوسف گوٹھ بس ٹرمینل کراچی پہنچی تھی۔پولیس نے بتایا کہ ملزمہ کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ اسکے نیٹ ورک کے بارے میں تفتیش کی جا رہی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں