ٹریفک حادثات میں 6افرادجاں بحق،6لاشیں ملیں

 ٹریفک حادثات میں 6افرادجاں بحق،6لاشیں ملیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثات اور لاشیں ملنے کے واقعات،12 افراد کی لاشیںاسپتالوں میں منتقل کی گئیں ۔تفصیلات کے مطابق کلفٹن ڈی ایچ اے 26 اسٹریٹ پر ٹریفک حادثے میں34 سالہ فصل ربی موٹرسائیکل سوار جاں بحق اورپیر زادہ اوراصغر زخمی ہوگئے ۔

ہاکس بے فٹبال چوک کے قریب گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار30 سالہ بلال جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ اورنگی ٹاؤن جوہر چوک کے قریب ٹریفک حادثے میں 14 سالہ نصیر لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ ملیر میمن گوٹھ شربت چوک کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ بلدیہ رئیس گوٹھ میں ٹریفک حادثے میں 50 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔ احسن آباد گو پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا شخص دوران علاج دم توڑگیا۔ادھر مائی کلاچی روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب مسافر کوچ بوٹ بیسن جارہی تھی کہ اچانک الٹ گئی،جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔علاوہ ازیں مچھر کالونی اسلامی کانٹا کے قریب فٹ پاتھ سے 50 سالہ غلام محمد ،جیل چورنگی سے 65 سالہ محمد سرفراز کی لاش ملی۔شائین کمپلیکس  کے قریب سے 60 سالہ ،شاہراہ فیصل نرسری پل کے قریب سے 45 سالہ وایم اے جناح روڈ مدینہ پلازہ کے قریب سے 45سالہ اورنمائش شاہراہ قائدین  سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں