صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف احتجاجی ریلی

کراچی(اسٹاف رپورٹر،آئی این پی)صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف کراچی میں صحافتی تنظیموں نے احتجاجی ریلی نکالی ۔مظاہرین نے ایوانِ صدر روڈ پر پولیس کی رکاوٹیں ہٹا دیں۔۔
صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دیا گیا ۔اس موقع پر شرکاء نے آزادی اظہارِ رائے کے حق میں نعرے لگائے ۔