میو سوشل گیدرنگ کراچی کے تحت سالانہ پروگرام

 میو سوشل گیدرنگ کراچی  کے تحت سالانہ پروگرام

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)میو سوشل گیدرنگ کراچی کی جانب سے سالانہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا،جس میں میو سوشل گیدرنگ کے چیف آرگنائزر عمر اسحاق میو ، میو برادری کے وکلاء اور سرکاری ملازمین نے شرکت کی۔

پروگرام میں کمشنر کراچی کے میڈیا کوآرڈی نیٹر غلام محمد راجپوت،سابق کمشنر کراچی جاوید حنیف ، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے لیگل ایڈوائزر ایڈووکیٹ منظور، ایس ایس جی سی کے ڈائریکٹر فنانس دانش مقصود ، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر کے ایم سی کراچی نعیم ، انسپکٹر یعقوب ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف بی آر عارف مشتاق ، سابق جج اسماعیل میو ،ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ڈی اے اختر علی ، پروفیسر ندیم رضا،سب انسپکٹر شریف ،محکمہ صحت سندھ کے آفس سپرنٹنڈنٹ اسماعیل کے علاوہ دیگر معززین شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں