ہوائی فائرنگ اور خاتون پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزمان گرفتار

 ہوائی فائرنگ اور خاتون پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)تھانہ سعودآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھ گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم آصف ذاتی رنجش پر خاتون پر حملہ آور ہوا، ملزم کے قبضہ سے پستول برآمد کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمی خاتون اور ملزم کمپنی میں ایک ساتھ کام کرتے تھے ، جبکہ خاتون نے کسی اور سے شادی کے بعد ملزم سے ملنے سے انکار کردیاتھا۔ جس پر ملزم خاتون پر حملہ آور ہوا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں