سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں آباد کیلئے ڈیسک قائم

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں آباد کیلئے ڈیسک قائم

کراچی (آن لائن)نگراں صوبائی وزیر بلدیات سندھ محمد مبین جمانی نے کہا ہے کہ تین ماہ کے قلیل عرصہ میں ہم نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، ماسٹر پلان، کے ڈی اے سمیت دیگر اداروں سے سسٹم کے نام کا نہ صرف خاتمہ کیا ہے بلکہ عوام کی سہولیات کے لئے ان اداروں میں ایسے اقدامات بھی کئے ہیں کہ اس کا براہ راست ان کو فائدہ ہو۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز ایس بی سی اے میں آباد کے لئے ڈیسک کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے موقع پر خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی جی ایس بی سی اے اسحاق کھوڑو، ای ڈی جی بینش شبیر، مشتاق سومرو، محمد رقیب، آصف رضوی، سمیع جملانی، فرحان قیصر، علی مہدی، عرفان نقوی، ندیم احمد، ریحان خان جبکہ آباد کے چیئرمین محمد آصف سم سم، حسن بخشی، الطاف طائی، محمد ذیشان، فیاض علی، محمد علی اور دیگر آباد کے عہدیداران اور ممبران بھی موجود تھے ۔ نگراں صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ آباد اور ایس بی سی اے مابین ہم آہنگی کا براہ راست عوام کو فائدہ ہوگا کیونکہ جب بلڈرز قانون کے دائرے میں کام کرے گا اور ایس بی سی اے قانون کے مطابق نقشہ منظور کرے گا تو پھر کوئی جواز نہیں کہ کوئی سسٹم اس میں مداخلت کرسکے ۔ اس موقع پر آصف سم سم نے کہا کہ یہ واحد سندھ حکومت ہے جو پہلے کام کرتی ہے اور بعد میں اعلان کرتی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں