آرٹس کونسل کے زیر اہتمام عالمی اردو کانفرنس کاآغاز

آرٹس کونسل کے زیر اہتمام عالمی اردو کانفرنس کاآغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل کے زیر اہتمام چار روزہ سولہویں عالمی اردو کانفرنس 2023ئکا آغاز کردیاگیا۔ مہمانِ خصوصی نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کانفرنس کا افتتاح کیا۔

صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، افتخار عارف ،زہرا نگاہ ،کشور ناہید،پیر زادہ قاسم رضاصدیقی، منور سعید، مرزا اطہر بیگ، اسد محمد خان ، نور الہدیٰ شاہ، قونصل جنرل یو اے ای بخیر عتیق الرمیثی، تحسین فراقی، ڈاکٹر عالیہ امام، اعجاز فاروقی،اباسین یوسف زئی سمیت ادب و فنون سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس(ر) مقبول باقر نے صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کی ادب و ثقافت کے لیے کی جانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں صوبائی حکومت میں وزیر بنانے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہاکہ ادب، تہذیب اور ثقافت کے پرچار میں جن لوگوں نے اپنا کردار ادا کیا وہ ہمیشہ کے لیے امر ہوگئے ۔ اعلیٰ ادب کا مطالعہ انسان کو ہمدرد اور نفیس بناتا ہے ، مشاہیر ادب کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، جہاں سماج ہے وہاں ادب ہے ، ہم سب کو اپنی اعلیٰ شناخت کو برقرار رکھنا ہے اور اس کے لیے قلم ہی ہمارا ہتھیار ہے ، آخری مورچہ ادب و فن ہی ہے ، یہ عالمی اردو کانفرنس اب دنیا بھر میں ہماری پہچان بن گئی ہے ، معاشرے کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے ایسی ادبی محافل کا انعقاد ضروری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں