انٹرنتائج میں ہیراپھیری پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

انٹرنتائج میں ہیراپھیری  پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے نتائج میں ہیرا پھیری اور مالی بے قاعدگیوں پر سندھ حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ۔

 تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی میں نتائج میں ہیرا پھیری اور مالی بے قاعدگیوں پر تحقیقات کیلئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس کے چیئرمین نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون ہوں گے ۔ممبران میں اسپیشل سیکریٹری خزانہ اور ڈائریکٹر محکمہ اینٹی کرپشن شامل ہیں۔یہ کمیٹی سالانہ امتحانات کے نتائج میں ہیرا پھیری کی تحقیقات کرے گی اور ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف ذمہ داری کا تعین کرے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں