لنڈے کے کپڑے اور روئی کے گودام میں آتشزدگی،سامان خاکستر

لنڈے کے کپڑے اور روئی کے گودام میں آتشزدگی،سامان خاکستر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڑی پور ریلوے پھاٹک کے قریب قائم پرانے کپڑے اور روئی کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اطلاع ملتے ہی ابتدائی طور پر چھ فائر ٹینڈرز موقع پر بھیجے گئے۔

 لیکن آگ کی شدت بڑھ جانے پر مزید چار فائر ٹینڈرز اور دو باؤزر موقع پر روانہ کئے گئے جبکہ واٹر کارپوریشن کی جانب سے بھی کرش پلانٹ پر ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے گودام کی آگ بجھانے کے لیے پانی کی سپلائی بلا تعطل جاری رہی۔تقریبا دو گھنٹے کی مسلسل کوششوں کے بعد مجموعی طور پر 10 فائر ٹینڈرز،2باوزر اور متعدد واٹر کارپوریشن کی ٹینکرز کی مدد سے آگ کو بجھا کر کولنگ کا عمل شروع کردیا گیا۔فائر آفیسر بلدیہ ٹاؤن مسلم الدین کے مطابق گودام میں بڑی تعداد میں رکھا لنڈے کا کپڑا اور روئی جل کر خاکستر ہوگئی تاہم واقعہ میں کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں