نگراں وزیر اعلیٰ کے احکامات کے باوجود تھانوں کا انسپکشن سست روی کا شکار

نگراں وزیر اعلیٰ کے احکامات کے باوجود تھانوں کا انسپکشن سست روی کا شکار

کراچی(رپورٹ:بلال نصیر)نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات کے باوجود تھانوں کے انسپکشن کا عمل سست روی کا شکار ہے ۔نگراں وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر نے حکم دیا تھا کہ ضلعی افسران تھانوں کا انسپکشن مکمل کریں ۔۔

تمام تھانوں کے ریکارڈ ، مال خانے سمیت بجٹ کے معاملے پر افسران نظر رکھیں اور رپورٹ مرتب کریں جس پر آئی جی سندھ نے پولیس افسران کو سختی سے تھانوں کے انسپکشن کی ہدایت کی۔ ذرائع کے مطابق ضلع سینٹرل میں ایس ایس پی فیصل عبداللہ چاچڑ نے تھانوں کا انسپکشن مکمل کرلیا ہے ، ضلع کے 23تھانوں کا انسپکشن مکمل کر کے رپورٹ آئی جی سندھ کو ارسال کردی ہے ۔ مال خانہ، کوت، حوالات، ریکارڈ روم، انکلیمنڈ پراپرٹی ، کیس پراپرٹی ، پولیس موبائلز کی صورتحال ،تمام رجسٹرارز سمیت بجٹ کی تفصیلی رپورٹ بھیجی گئی ہے ۔ ایس ایس پی سینٹرل فیصل عبداللہ چاچڑ نے انسپکشن کے دوران خراب کارکردگی پر 3ہیڈ محررز کو معطل جبکہ 3ایس ایچ اوز اور 3ہیڈ محررز کو تعریفی سند دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں