صوبے کی زمینوں کی بندربانٹ نامنظور،جماعت اسلامی سندھ

صوبے کی زمینوں کی بندربانٹ نامنظور،جماعت اسلامی سندھ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے سندھ کے زمینوں کی بندربانٹ پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سندھ کی نگراں حکومت کے پاس زمین وفاق کو دینے کا مینڈیٹ نہیں ہے۔۔۔

 اس لیے یہ عوام دشمن فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ کی زرعی زمینوں پر سب سے پہلا حق یہاں کے کسانوں کا ہے ، لاکھوں کسان بے زمین اور زمینداروں کے پاس کھیتی باڑی کرکے قوم کیلئے اناج،سبزیاں اگاتے ہیں۔ وفاقی حکومت کو سرکاری زمینوں کو تقسیم کرنے کا اتنا ہی شوق ہے تو سندھ میں زمینوں کی بندربانٹ کے بجائے قابل کاشت زمینیں یہاں کے کسانوں کو دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے 52713 ایکڑ زمین اداروں کو لیز پر دینے کی منظوری کسانوں کے ساتھ ظلم ہے ، اداروں کو لاکھوں ایکڑ زرعی زمین لیز پر الاٹ کی جا رہی ہے لیکن کھیتی باڑی ے سے وابستہ لاکھوں کسان آج بھی بے زمین کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،سندھ میں پہلے ہی وفاق اور سیکیورٹی اداروں کیخلاف استحصالی ایجنڈے کی وجہ سے ناراضگی پائی جاتی ہے ،ایک جانب تو کسی عام شہری کو چند فٹ زمین پر غیرقانونی تعمیرات کی وجہ سے گرفتاری اور جرمانہ کردیا جاتا ہے تو دوسری جانب ہزاروں ایکڑ قیمتی زرعی زمین اداروں کے حوالے کرنا کہاں کا انصاف ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں