گزری میں ڈانس پارٹی ، نگراں وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا

گزری میں ڈانس پارٹی ، نگراں وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گزری میں ہونے والی ڈانس پارٹی پر نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقرنے نوٹس لے لیاجس پر پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردیے ۔

تفصیلات کے مطابق گزری میں اکتوبر کے دوران ہونے والی ڈانس پارٹی پر پولیس نے چھاپا مار ا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔شہر کے پوش علاقے میں ہونے والی ڈانس پارٹی پر وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی آئی جی ساؤتھ سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے اور حکم دیا کہ فوری طور پر ڈانس پارٹیز میں منشیات اور شراب سپلائی کرنے والوں کو پکڑا جائے ۔شہر کے پوش علاقوں میں بڑے پیمانے پر اس طرح منشیات اور شراب کی سپلائی روکی جائے اور گزری میں ہونے ڈانس پارٹی میں منشیات ،شراب سپلائی اور فروخت کرنے والوں کو بھی کیس میں نامزد کیا جائے ۔پولیس نے ڈانس پارٹی میں منشیات اور شراب سپلائی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے ۔ڈی آئی جی ساؤتھ کی نگرانی میں چھاپے مار ے جارہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈانس پارٹی میں کئی اہم افراد کے بچے موجود تھے جو نشے میں تھے ۔ پولیس نے کریک ڈاؤن میں ڈانس پارٹی کرانے والے بنگلے کے مالک کو نامزد کیا تھا جبکہ مجموعی طور پر 10افراد کو گرفتار بھی کیا گیا تھا لیکن منشیات سپلائی کرنے والے کسی فرد کو نامزد نہیں گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں