تیزرفتار گاڑی نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا

تیزرفتار گاڑی نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثا ت میں نوجوان سمیت3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق ناظم آباد 3 نمبر موٹرسائیکل مارکیٹ کے قریب تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے عمر رسیدہ راہگیر جاں بحق ہوگیا۔

متوفی کی شناخت 60 سالہ رفیق کے نام سے ہوئی ،جو قریبی علاقے کا رہائشی تھا۔ادھر منگھو پیر کے علاقے منگھوپیر اسٹیل مل روڈ پیپلز اسٹیل مل کے تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار19 سالہ اعجاز جا ں بحق ہوگیاجوقریبی علاقے کارہائشی تھا۔ لانڈھی میں واقع ٹیکسٹائل کمپنی کے اندر کام کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوگیا،جس کی لاش پہلے تھانے منتقل کی گئی،متوفی مزدورکی شناخت 35 سالہ معروف کے نام سے ہوئی،پولیس کے مطابق متوفی دل کا دورہ پڑنے کے باعث جان سے گیا،جس کی لاش ورثائکے حوالے کردی گئی،وہ لانڈھی کا رہائشی اور کمپنی میں کام کرتا تھا۔علاوہ ازیں بہادرآباد کے علاقے کارساز اسٹیڈیم روڈ کے ڈی اے اسکیم ایک میں واقع ایک بنگلے سے 45 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔سول اسپتال پرانی ایمرجنسی کے قریب رہائشی عمارت کے فلیٹ سے کئی روز پرانی 55 سالہ عبدالمجید کی لاش ملی۔فشری سے 34 سالہ منصور اور55سالہ نامعلوم ز شخص کی لاش ملی۔کورنگی ناصر جمپ درگاہ کے قریب سے 30 سالہ شخص کی لاش ملی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں