ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی ، 3لا کھ 78ہزار روپے جرمانہ عائد

ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی ، 3لا کھ 78ہزار روپے جرمانہ عائد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ناجائز منافع خوروں کے خلاف ہفتہ کو 69 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی میں 3لا کھ 78ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

 5 دکانیں گراں فروشی پر سربمہر کی گئیں۔ گوشت ،کریانہ، دودھ ،سبزی فروٹس اور پولٹری والوں سمیت مختلف گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع جنوبی میں 19گراں فروشوں کے خلاف 1 لاکھ 70 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ضلع شرقی میں 6 گراں فروشوں کے خلاف کارروائی میں 48 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، ضلع غربی میں 11گراں فروشوں پر 26 ہز ار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔ضلع وسطی میں 1 گراں فروش پر 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ضلع ملیر میں 25گراں فروشوں پر 18ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، ضلع کورنگی میں 7گراں فروشوں پر 86 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں