عوام ووٹ کا استعمال ضمیر کی آواز پر کریں،بلال قادری

عوام ووٹ کا استعمال ضمیر کی آواز پر کریں،بلال قادری

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) نائب سربراہ پاکستان سنی تحریک صاحبزادہ بلال عباس قادری نے کہا ہے کہ حالات چاہے کچھ بھی ہوں عوام کیلئے آواز بلند کرتے رہینگے ،سیاسی گہماگہمی اور ۔۔۔

عوام سے جھوٹے وعدے کرنے والے ایک بار پھر نئے جال کے ساتھ عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں، عوام اپنے ووٹ کا استعمال ضمیر کی آواز پر کریں، جھوٹے دعوے کرنیوالوں کو ووٹ کی طاقت سے مسترد کردیں،پاکستان سنی تحریک الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی اور جلد اُمیدواروں کا اعلان کرینگے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر سیکٹر کنوینرز سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کارکنان عوام کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد تیز کریں اور متعلقہ اداروں کو عوامی ایشوز سے آگاہ کریں،کراچی کی ترقی وخوشحالی کے لئے تمام اکائیوں کو ایک ہوکر کام کرنا ہوگا،نگراں حکومت سندھ میں شفاف انتخابات کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کے لئے یکساں قوانین بنائے ،پاکستان کا مستقبل دعووں سے نہیں عملی کام اور جدوجہد سے سنوارا جاسکتا ہے ،حکمرانوں نے عوام کے مسائل کو حل کرنے کے بجائے مسائل میں اضافہ اور مشکلات پیدا کی ہیں،عوام اب ایسے چہروں اور قوتوں کو پہچان لیں،ووٹ قومی امانت ہے اس کا استعمال ضمیر کی روح کے مطابق کیا جائے ،عوام ووٹ کی اہمیت اور طاقت کو سمجھیں،ملک میں تبدیلی لانے کیلئے ضروری ہے کہ خاموش طبقہ ووٹ کے استعمال کو یقینی بنائے ۔انہوں نے کہا کہ اقربا پروری،بدعنوانی کا خاتمہ اور امیر وغریب کا فرق ختم کرکے یکساں تعلیمی نظام اور انصاف چاہتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں