کیماڑی میں 25پولیس مقابلے ،2ملزمان ہلاک ،23 زخمی

 کیماڑی میں 25پولیس مقابلے ،2ملزمان ہلاک ،23 زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس(ایس ایس پی)کیماڑی عارف اسلم راؤ نے ضلع کیماڑی پولیس کی گذشتہ 3ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ۔

ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایس ایس پی کیماڑی نے کہا ہے کہ ضلع کیماڑی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے 60سے زائد سرچ آپریشن کئے جبکہ25پولیس مقابلوں کے دوران 2ملزمان ہلاک 23 زخمی سمیت 31کو گرفتار کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث193ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 4ہزار 437ڈیٹونیٹرز 3گرنیڈ ،176پستول اور دیگر ہتھیار برآمد کئے گئے ،منشیات فروشی میں ملوث298ملزمان کو گرفتار کرکے 248کلو چرس 25کلو ویڈ،16کلو افیون، 10کلو آئس ، ایک کلو ہیروئن اور سیکڑوں لیٹر شراب برآمد کی گئی۔عارف اسلم راؤنے کہا کہ گٹکا فروشی میں ملوث494ملزمان گرفتار کرکے 21ہزارکلو سے زائد گٹکا ماوا برآمد کیاگیا جبکہ جواسٹہ میں ملوث107ملزمان، 257اشتہاری اور 435مفرور ملزما ن کو گرفتار کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ اسی3ماہ کے دوران کروڑوں روپے مالیت کا 63ہزار830لیٹر نان کسٹم پیڈ آئل برآمد کیاگیا،اس کے علاوہ کارروائیوں میں 8لاکھ 21ہزار580کلو اسمگلڈشدہ آئٹم بھی برآمد کئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ3ماہ میں کیماڑی پولیس کو 997شکایات موصول ہوئی جن میں سے موصول درخواستوں میں 750کے میرٹ پر فیصلے 247پر انکوائری کروائی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں