افسران کی سرد جنگ ،نیو کراچی کے ترقیاتی کام تعطل کا شکار

افسران کی سرد جنگ ،نیو کراچی کے ترقیاتی کام تعطل کا شکار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )ٹاؤن میں میونسپل کمشنر کی خلاف ضابطہ تعیناتی، ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ کھڑی کرنے لگے ،لوکل بورڈ کو مبینہ بھاری رشوت کے گریڈ 17 کے افسرکو گریڈ 19 کے عہدے پر خصوصی نوازشات جاری ہیں۔۔۔

ماضی میں کرپشن الزامات کی زد میں رہنے والے دو ملازمین میونسپل کمشنر کے دست راست بنے ہیں ،ٹاؤن کو نائٹ سٹنگ ،بلڈنگ میٹریل ،بار بی کیو چالان کو ٹاؤن کے کھاتے کے بجائے نقد رقم میں اپنے پاس جمع کرنے لگے ،نیوکراچی ٹاؤن کے سرکاری افسران نے پتھاروں سے بھتہ کے ریٹ میں بھی اضافہ کردیا ۔تفصیلات کے مطابق نیو کراچی ٹاؤن افسران میں سرد جنگ کے باعث نیو کراچی کے ترقیاتی کام تعطل کا شکار ہوگئے تباہ حال سڑکوں کی تعمیر کا افتتاح ٹاؤن چیئرمین نے کیا۔ افتتاح کے بعد سڑکوں کی تعمیر میں مبینہ طور پرٹاؤن میونسپل کمشنر نے رکاوٹ ڈالنا شروع کردی ہے ۔ ٹھیکیداروں کو دفتر بلوا کر مزید کام سے روک دیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹھیکیدار نے اعتراض کیا کہ لیبر کام کر رہی ہے تو اس وقت کام کو روکنے سے ٹاؤن کو مالی نقصان ہو گا جس پر میونسپل کمشنر نے ٹھیکیدار کو جعل سازی میں پھنسانے اور مقدمات درج کرانے کی دھمکیاں دیتے ہوئے دفتر سے باہر نکال دیا اوربل کی ادائیگی سے بھی منع کردیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیو کراچی ٹاؤن میں میونسپل کمشنر کے تضحیک آمیز رویے سے عملہ شدید پریشان ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں