نوجوان خاتون اور کمسن بچہ پانی کے ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق
کراچی (اسٹاف رپورٹر )سرجانی اور بلدیہ ٹاؤن میں نوجوان خاتون اور کمسن بچہ پانی کے ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاون تھانے کی حدود سرجانی سیکٹر 7 سی بابل مسجد کے قریب واقع ایک گھر کے اندر پانی کے ٹینک میں ڈوب کر ایک خاتون جاں بحق ہوگئی، جس کی لاش کو عباسی شہیدا سپتال منتقل کیا گیا، جہاں متوفیہ کی شناخت 22 سالہ رخسار کے نام سے ہوئی،ایس ایچ او امجد کیانی کے مطابق متوفیہ مرگی کی مریضہ تھی جو حادثاتی طور پر پانی کے ٹینک میں گرکر جان سے گئی پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔ادھر سعید آبادتھانے کی حدود بلدیہ ٹاؤن ما شااللہ ہوٹل کے قریب خالی پلاٹ پر زیر زمین پانی کے ٹینک میں ڈوب کرکمسن بچہ جاں بحق ہوگیا ، جس کی لاش سول اسپتال منتقل لائی گئی،متوفی بچے کی شناخت 3 سالہ صائم کے نام سے ہوئی،ایس ایچ او رضوان شاہ کے مطابق واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا بچہ گھر کے باہر گلی میں کھیل رہا تھا کہ گھر سے متصل خالی پلاٹ پر چلا گیا جہاں ٹینک میں ڈوب کر جان سے گیا۔