بچے تربیت فقدان کی کمی سے ذہنی انتشار کا شکار ہو رہے ہیں ،خوش بخت شجاعت
کراچی(این این آئی) سابق سینیٹر و ماہر تعلیم خوش بخت شجاعت نے کہا ہے کہ پاکستانی بچوں میں بہت زیادہ باصلاحیت ہیں مگر بد قسمتی یہ ہے کہ آج کے والدین تعلیم یافتہ ضرور ہیں مگر بچوں کی تربیت کا فقدان ہے ۔۔
جس کی وجہ سے بچے ذہنی انتشار کا شکار ہورہے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کو تراشا جائے اور ان کی تربیت پر توجہ دی جائے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے عالمی کتب میلے کے دوسرے دن نمائش کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عزیز خالد نے کہا کہ کتابیں مہنگی ہونے کے باوجود کتب بینی کا شوق رکھنے کا والوں کا جذبہ قابل دید ہے ،معاشرے کو تعلیم یافتہ بنانے کے لئے سستی کتابیں فراہم کرنی ہو گی متعلقہ ادارے اس ضمن میں اپنی ذمہ دار پوری کریں ہم ان کا ساتھ دیں گے ۔قبل ازیں عالمی کتب میلے کے دوسرے دن والدین کو بچے کے حوالے سے چیلنجزکے عنوان سے منعقدہ سمینار میں کلینکل سائیکولوجسٹ ڈاکٹر دانیال ریاض، ماہرتعلیم اسیلہ جالیوانی ، ڈپٹی پرنسپل ضیاء الدین انٹر میڈیٹ کالج ناہید منیراور نیوٹریشن ایکسپرٹ حنا انیس نے بھی خطاب کیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments