سیلانی کے امید کی کرن کے نام سے تعلیمی منصوبے کا اعلان

سیلانی کے امید کی کرن کے نام سے تعلیمی منصوبے کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سیلانی نے ملک بھر میں تعلیم اور ہنر عام کرنے کے لیے امید کی کرن کے نام سے نئے تعلیمی منصوبے کا اعلان کردیا ۔

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سیلانی نے ملک بھر میں تعلیم اور ہنر عام کرنے کے لیے امید کی کرن کے نام سے نئے تعلیمی منصوبے کا اعلان کردیا ۔اس منصوبے کے تحت اسٹریٹ چلڈرن سمیت اسکول جانے سے محروم لاکھوں بچوں کو اسٹیٹ آف دی آرٹ اسکول تعمیر کرکے داخلے دیے جائیں گے ۔سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے بانی و چیئرمین مولانامحمد بشیر فاروق قادری نے کہا ہے کہ ملک میں سالانہ 100 ارب ڈالر زرمبادلہ لانے کا مشن جلد پورا ہوگاکیونکہ ہم نے زرمبادلہ کمانے کے لیے ہتھیاراٹھالیا ہے ۔ یہ ہتھیار کوئی روایتی ہتھیار نہیں بلکہ اللہ کا وہ حکم ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تم بندے کا کام کرتے جاؤ،میں تمہارا کام کرتا جاؤں گا۔سیلانی ماس آئی ٹی پروگرام کے علاوہ صدر اور گورنر کیآئی ٹی پروگرام جیسے منصوبوں سے اس مشن کی تکمیل میں پیش رفت جاری ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے اتوار کو المحسن سویٹ ہوم اینڈ ایجوکیشنل کمپلیکس کورنگی میں منعقدہ تقریب میں کیا ۔تقریب سے قونصل جنرل سلطنت عمان انجینئر سمیع عبداللہ ،المحسن سویٹ ہوم اینڈ ایجوکیشنل کمپلیکس کے بانی حاجی عبدالمجید پردیسی ،حمزہ تابانی،سیلانی ٹرسٹ کے سی او او غزال الیاس نے بھی خطاب کیا ۔تقریب میں المصطفی ویلفیئر سوسائٹی کے بانی حاجی حنیف طیب ،افضل چامڑیہ، امجد چامڑیہ  اور معززین شہر نے شرکت کی۔ حاجی عبدالمجید پردیسی نے یتیم اور بے سہارہ بچوں کے قیام و طعام کے لیے المحسن سویٹ ہوم کے انتظامات سے آگاہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں