پر امن انتخابات کے انعقاد کا سہرا افواج پاکستان کے سر ،صادق شیخ

 پر امن انتخابات کے انعقاد کا سہرا افواج پاکستان کے سر ،صادق شیخ

ؤکراچی (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ق)سندھ کے سیکرٹری اطلاعات صادق شیخ نے کہا ہے کہ ملک میں پر امن انتخابات کے انعقاد کا سہرا بلاشبہ افواج پاکستان، سیکیورٹی فورسز انٹیلی جنس ایجنسیوں اور ریاستی اداروں کو جاتا ہے ۔۔

جنکی کاوشوں کی بدولت انتخابی عمل مکمل کیا گیا ،جمہوریت کی بالا دستی کے لے ہمارے قومی اداروں نے اپنی جانی اور عملی جدوجہد سے دہشت گردی کے باوجود انتخابی عمل مکمل کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام جماعتیں عوامی فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے حکومت سازی پر توجہ دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں