قومی اتفاق رائے پیداکیا جائے ،سلیم عطاری

قومی اتفاق رائے پیداکیا جائے ،سلیم عطاری

کراچی(این این آئی)انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سربراہ سماجی رہنماسلیم عطاری نے کہاکہ مہنگائی، بے روزگاری نے عوام کا بھرکس نکال دیاہے ،ہرطبقہ پریشان ہے ،دہشت گردی میں بھی اضافہ لمحہ فکریہ ہے ۔۔

لہٰذا سیاسی محاذ آ رائی اورغیرذمہ دارانہ بیان بازیوں سے گریز کیا جائے ۔گزشتہ روزاپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام کریں، آپس میں سرجوڑکر بیٹھا جائے اوریہ سوچا جائے کہ ملک کوبحرانی کیفیت سے کیسے نکالیں ؟پاکستان اللہ تعالیٰ کی نعمت ہے اس کی قدرکرنی چاہیے ۔ملک کے وسیع ترمفادکیلئے قومی اتفاق رائے پیداکی جائے ۔سلیم عطاری نے کہاکہ پرامن احتجاج کے دوران سیاسی ورکرزکی پکڑدھکڑقابل مذمت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں