بلاول بھٹو کووزیراعظم بنتا دیکھ رہا ہوں، ایازمیمن

بلاول بھٹو کووزیراعظم بنتا  دیکھ رہا ہوں، ایازمیمن

کراچی(آئی این پی)چیئرمین آل کراچی تاجر الائنس ایسوسی ایشن ایاز میمن موتی والانے کہا ہے کہ انتخابات کے بعد موجودہ صورتحال میں کوئی بھی جماعت اکیلے وفاق میں حکومت نہیں بنا سکتی۔۔

 وفاق میں اتحادی حکومت ہی بنے گی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو وزیراعظم پاکستان بنتا ہوا دیکھ رہا ہوں، پنجاب اور بلوچستان میں بھی اتحادی حکومت ہی بنے گی جبکہ سندھ میں پیپلز پارٹی حکومت بنا ئے گی۔ ان خیالات کااظہارا نہوں نے اپنے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کیا۔ ایاز میمن نے کہا کہ الیکشن ہوچکے ہیں، عوامی مینڈیٹ کو قبول کیا جائے ، اگر کسی بھی سیاسی جماعت کو انتخابات کے نتائج کے سلسلے میں اعتراضات ہیں تو انکو آئینی و قانونی حق و تحفظ حاصل ہے کہ وہ قانونی طریقہ کار کے ذریعے اپنا حق لے سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں