شہری سے لوٹ مار کرنے والے 3 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

شہری سے لوٹ مار کرنے والے 3 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلال کالونی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہری سے لوٹ مار کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے چھینے ہوئے ۔۔

موبائل فون برآمد کرلئے ۔پولیس کے مطابق 3 مسلح ملزمان نیو کراچی سیکٹر 11F میں شہری امین سے دورانِ ڈکیتی 4 عدد موبائل فون چھین کرفرار ہوگئے۔ شہری کی اطلاع پر بلال کالونی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے شہری سے چھینے ہوئے موبائل فون بھی برآمد کرلیے گئے ۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت زید ولد چاند، ریحان ولد محمد اشرف اور حسن ولد ریاض کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان سے 1 عدد موٹر سائیکل جو واردات میں استعمال ہوئی تھی قبضہ پولیس میں لے لی گئی ۔ شہری کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 120/2024 جرم دفعہ 392/397/34 ت پ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے، مزید انٹیروگیشن جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں