ذاتی دشمنی اور ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو افراد قتل

ذاتی دشمنی اور ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو افراد قتل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مختلف علاقوں میں ذاتی دشمنی اور ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔تھانہ سچل کی حدود سرینا ولیج میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے رکشہ ڈرائیور کو قتل کردیا۔مقتول کی شناخت 40 سالہ جمشید ولد امیر بخش کے نام سے ہوئی ۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول اپنے رکشے میں بیٹھا ہوا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے اسے قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ مقتول سے کسی قسم کی لوٹ مار نہیں ہوئی ۔واقعہ ابتدائی طور پر ذاتی دشمنی کا لگتا ہے تاہم مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔ادھر تھانہ جمشید ٹاؤن کی حدود تین ہٹی پھول والی مارکیٹ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی شناخت 42 سالہ جبران ولد امام الدین کے نام سے ہوئی ۔پولیس نے بتایا کہ دو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پھول مارکیٹ کی دکان کے اندر داخل ہوکر دکان مالک سے ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹے اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آکر مارکیٹ سے پھول خریدنے کیلئے آنے والا جبران سینے پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا، مقتول کورنگی کا رہائشی تھا

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں