منشیات کے خلاف سائیکل ریس (آج)ہوگی،کلیم اعوان

منشیات کے خلاف سائیکل  ریس (آج)ہوگی،کلیم اعوان

کراچی (این این آئی)اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان کی سرپرستی میں’’ڈرگز فری پاکستان سائیکل ریس‘‘ آج ( منگل )صبح 11:30 بجے اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کے ہیڈ کوراٹر ، گزری انڈر پاس، پنجاب چورنگی کلفٹن سے شروع ہوگی ۔

یہ بات خصوصی بریفنگ میں ریس کے چیف آرگنائزر اور سندھ سائیکلنگ ایسو سی ایشن کے سیکریٹری جنرل ملک کلیم احمدنے بتائی۔کلیم اعوان نے مزید بتایا کہ کمانڈر اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ بریگیڈیئر فاروق جھنڈ ا لہرا کر ریس کو روانہ کرینگے اور سائیکلسٹ تین تلوار،گزری انڈر پاس، کورنگی روڈ، کورنگی انڈسٹریل ایریا، ڈرگ روڈ، شاہراہ فیصل، نیشنل ہائی وے ، ملیر15، بکراپیڑی ملیر، اولڈ تھانہ جام گوٹھ ملیر سے ہوتے ہوئے نورمحمد جلبانی گوٹھ پہنچ کر ریس کا اختتام کرینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں