چیئرمین ٹی ایم سی ابراہیم حیدری کوعوامی خدمات پر خراج تحسین

چیئرمین ٹی ایم سی ابراہیم حیدری کوعوامی خدمات پر خراج تحسین

کراچی (اسٹاف رپورٹر )ضلع ملیر میں این اے 230 سے پیپلز پارٹی کے نومنتخب رکنِ قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ ،پی ایس 87 سے نومنتخب رکنِ سندھ اسمبلی محمود عالم جاموٹ اور پی ایس کے صدر جان عالم جاموٹ نے ٹاوَن میونسپل کارپوریشن ابراہیم حیدری کے چیئرمین و پی پی ملیر کے سینئر رہنما نذیر احمد بھٹو سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔

بھٹو ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں نومنتخب ارکان اسمبلی نے ٹاؤن چیئرمین کو بے لوث عوامی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔آغا رفیع اللہ اور محمود عالم جاموٹ کا کہنا تھا کہ ابراہیم حیدری ٹاؤن سے پیپلز پارٹی کو ماضی کی نسبت زیادہ ووٹ ملے ہیں، جس میں بلاشبہ نذیر احمد بھٹو کی عوامی خدمات کا کلیدی کردار ہے ۔ اس موقع پر نذیر احمد بھٹو کا کہنا تھا کہ بطور جیالا عوامی خدمت میرا شعار ہے اور جو ذمہ داری پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مجھے دی ہے اسے نبھانا میرا فرض ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹاوَن میونسپل کارپوریشن ابراہیم حیدری کا پورا علاقہ ہمیشہ سے ہی قائدِ عوام اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے چاہنے والوں کا گڑھ رہا ہے ۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ٹاوَن میونسپل کارپوریشن سمیت پورے ملیر میں عوام کی بلاتفریق خدمت اور علاقہ میں ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کے لیے مِل جُل کر کام کریں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں