سندھ گورنمنٹ اسپتال میں دھماکے کی فوٹیج سامنے آگئی

 سندھ گورنمنٹ اسپتال میں دھماکے کی فوٹیج سامنے آگئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد میں دھماکہ کیسے ہوا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد میں شام 4 بجکر 22 منٹ پر دھماکے کے ساتھ آگ بھڑک اٹھی۔۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص شعبہ ایمرجنسی میں کمرے کے دروازے پر کھڑا ہوکر کسی کو مخاطب کررہا ہے جبکہ دوسرا شخص کمرے کے اندر سے دروازے کی جانب آیا کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ لگتے ہی اسپتال میں افراتفری مچ گئی ، فوٹیج میں آگ کے شعلوں میں لپٹے افراد کو بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ، واقعے میں پیرا میڈیکل اسٹاف زد میں آیا،ایک شخص جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں