نئی حکومت کو پہلے دن سے ہی فائر فائٹنگ کرنا پڑیگی،ماہرین

نئی حکومت کو پہلے دن سے ہی فائر فائٹنگ کرنا پڑیگی،ماہرین

کراچی(این این آئی)اقتصادی ماہرین نے خبردارکیا ہے کہ ہنی مون کا کوئی وقت نہیں،نئی حکومت کو پہلے دن سے ہی فائر فائٹنگ کرنا پڑیگی، معاشی ایجنڈے کی کامیابی کیلئے نئے سیٹ اپ میں ایس آئی ایف سی کا مرکزی کردار ہو گا ۔انتخابات کے بعد نئی حکومت کے قیام کیلئے سیاسی جماعتوں کے درمیان جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے ۔۔۔

تاہم ماہرین نے کہا کہ آئندہ بننے والی حکومت کو آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام کا حصول ، مہنگائی میں کمی اور قرضوں کی بروقت ادائیگی نئی حکومت کیلئے بڑے چیلنجز ہوں گے ۔ ماہرین نے معاشی میدان میں خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہاکہ ایک کمزور مخلوط حکومت کیلئے معاشی سرگرمیوں میں تیزی لانا اور بلند مہنگائی کے مارے عوام کو ریلیف دینا انتہائی مشکل ہوگا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں