مختلف کارروائیوں اور مقابلوں میں 20ملزمان گرفتار

 مختلف کارروائیوں اور مقابلوں میں 20ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں مختلف کارروائیوں اور مبینہ مقابلوں کے دوران 20ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی تھانے کی حدود مین شارع فیصل ناتا خان پل کے نیچے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی ٹیم نے مبینہ پولیس مقابلے میں ایک زخمی ملزم شہبازاحمد ولد محمد ریاض کو گرفتارکرکے۔۔۔

 پستول بمعہ راؤنڈ اور کار برآمد کر لی جب کہ گلبرگ پولیس نے کریم آباد اپوا گرلز کالج گراؤنڈ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک زخمی ملزم محمد آصف ولد عبدالکریم اور اس کے ساتھی محمد شکیل ولد ابو الخیر کو گرفتارکرکے پستول، راؤنڈز اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ادھر قائد آباد پولیس نے شیر پاؤ قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 زخمی ملزموں عالم زیب ولد محمد حاضراور عبداللہ ولد عبدالرشید کو گرفتار کرلیا ، جبکہ ان کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے ملزموں کے قبضے سے 2 پستول بمعہ راونڈز، 5 چھینے گئے موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کر لی،جبکہ زخمی ملزموں کو طبی امداد کیلئے اسپتال اور گرفتارساتھی کو تفتیش کیلئے تھانے منتقل کیا جبکہ پولیس نے پاکستان بازار ،ملیر سٹی، بلال کالونی ،سعود آباد،لیاقت آباد ، موچکو،گلشن معمار ،جوہر آباد میں مختلف کارروائیوں کے دوران 15ملزموں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے آدھا کلو سے زائد چرس،55 گرام آئس، مسروقہ موبائل فونز،پستول بمعہ راؤنڈز ، نقد رقم ، موٹرسائیکلیں ،گٹکا ماوا،مردانہ کپڑے ،اور دیگر سامان برآمد کرلیا جب کہ کچھ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب بھی ہوگئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں