جامعہ کراچی میں سیمینار آج ہوگا

 جامعہ کراچی میں سیمینار آج ہوگا

کراچی(آئی این پی)جامعہ کراچی کے دفتر مشیر امورطلبہ کے زیر اہتمام آگاہی سیمینار بعنوان ‘‘توہین آمیزمواد:سوشل میڈیا کا غلط استعمال’’منگل 13 فروری کو صبح11 بجے چائنیزٹیچرزمیموریل آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔۔

جس کی صدارت شیخ الجامعہ پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی کریں گے جب کہ دیگر مقررین میں ویب اینالیسزڈویژن پی ٹی اے اسلام آباد محمد فاروق ،ڈپٹی ڈائریکٹر سائبرونگ ایف آئی اے اسلام آبادمحمودالحسن ،رئیس کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر شائستہ تبسم اور ڈائریکٹر ہیومن رائٹس سینٹر ضیاء الدین یونیورسٹی کراچی ڈاکٹر معاذ شاہ  شامل ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں