پی آئی بی :سیوریج لائن کی تنصیب پر یوسی چیئرمین سے اظہار تشکر

 پی آئی بی :سیوریج لائن کی تنصیب پر یوسی چیئرمین سے اظہار تشکر

کراچی(سٹی ڈیسک)پی آئی بی کالونی میں قبوم بیگ کے کلینک کے سامنے گلی میں شاہد زری ہاؤس کے قریب نکاسی آب کی پرانی لائن تبدیل کرکے نئی لائن ڈالنے کاکام شروع کروانے۔۔

پرمکینوں نے (یوسی 6پی آئی بی کالونی )جناح ٹاؤن کے چیئرمین حافظ اسامہ احمد سے اظہار تشکر کیا ہے ۔مکینوں نے کہاہے کہ آئے روز گٹر ابلنے سے رہائشیوں،دکانداروں،خریداروں اور قریب واقع کھتری مسجد کے نمازیوں کو شدید پریشانی کا سامنا تھا ،جس کے حل کیلئے پہلے بھی متعدد مرتبہ متعلقہ اداروں کو درخواستیں دی جاتی رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں