انٹر متنازع نتائج ،طلبہ کو گریس مارکس دینے کی سفارش

انٹر متنازع نتائج ،طلبہ کو گریس مارکس دینے کی سفارش

کراچی(این این آئی)سندھ حکومت کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے انٹرسال اول میں فیل ہونے والے طلبا کو گریس مارکس دینے کی سفارش کرتے ہوئے کہاہے ۔۔

کہ طلبہ کی اکثریت کے ساتھ نتائج میں نا انصافی ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق گیارہوں جماعت کے متنازعہ نتائج پر سندھ حکومت کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے رپورٹ تیار کرلی۔رپورٹ میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے طلبہ کو گریس مارکس دینے کی سفارش کی ہے اور کہا کہ طلبہ کی اکثریت کے ساتھ نتائج میں نا انصافی ہوئی۔ طلبا کو تعلیمی سال کے آغاز سے مشکلات کا سامنا رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں