عوام کو صحت مندانہ ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ،ڈاکٹر فواد

عوام کو صحت مندانہ ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ،ڈاکٹر فواد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد نے گلشن اقبال ٹاؤن کے پارکس کا تفصیلی معائنہ کیا اور پارکس کی تزئین و آرائش و بہتری کیلئے موقع پر موجود افسران کو ہدایات جاری کیں۔۔۔

 جب کہ سردار صابری پارک میں گرل کی مکمل تنصیب ودیگر تعمیراتی کام کی بھی ہدایات دیں۔ اس موقع پر چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد نے کہا کہ عوام کو صحت مندانہ ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، ہماری ترجیحات میں سرفہرست گلشن ٹاؤن کے عوام کو سہولتیں فراہم کرنا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مرحلہ وار ٹاؤن کے تمام پارکس میں تزئین و آرائش کے کام کرا کر بہتری لانے کی کوشش کر رہے ہیں تا کہ اہل علاقہ کو اپنے محلے میں تفریح کے مواقع میسر آسکیں۔ یادرہے کہ کچھ روز قبل چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد کی ہدایت پر گلشن اقبال یوسی 3 اور 4 میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا تھاجس میں درجنوں تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں