عوام نے جھوٹ کے بیانئے کو رونددیا، اسد اللہ سامیٹو

 عوام نے جھوٹ کے بیانئے کو رونددیا، اسد اللہ سامیٹو

کراچی (این این آئی)پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف سندھ کے صوبائی صدر اسد اللہ سامیٹو نے پی ایس95 کورنگی سے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما محمد فاروق اعوان کو کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاروق اعوان کی کامیابی حق، سچ اور خدمت کی جیت ہے ۔۔

 کراچی کے عوام نے عوامی خدمت کرنے والوں کو ووٹ دیا اور جھوٹ کے بیانئے کو اپنے ووٹ کی طاقت سے روند دیا، اُمید ہے کہ فاروق اعوان حلف اُٹھانے کے بعد اپنے حلقے میں ترقیاتی کام کروائیں گے اور بلا امتیاز حلقے کی عوام کی خدمت کریں گے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے سیکرٹری اطلاعات امیر علی دیناری ، کو آرڈینیٹر ڈسٹرکٹ کورنگی سید آصف ،یوسی 2 چیف ثاقب اعوان و دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اسد اللہ سامیٹو نے کہا کہ عام انتخابات میں سندھ بھر سے پیپلز پارٹی نے شاندار کامیابیاں سمیٹیں سندھ سمیت پورے پاکستان سے پیپلز پارٹی کے کامیاب جیالوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں