تعلیم کے فروغ کیلئے طلبہ اپناکرداراداکریں،راجہ وسیم

تعلیم کے فروغ کیلئے طلبہ اپناکرداراداکریں،راجہ وسیم

کراچی (این این آئی) ملک میں تعلیم کے فروغ کیلئے طلبہ اپناکرداراداکریں تاکہ یہ ملک امن اور خوشحالی کاگہوارہ بن سکے ،طلبہ وطالبات کوبے حیائی اور تعلیمی نظام کی تبدیلی کیلئے میدان میں آناہوگا،ویلنٹائن ڈے بے حیائی پر مبنی مغربی کلچرکی نمائندگی کرنے والاتہوارہے ،اسلام نے حیاء کوایمان کاشعبہ قراردیہ ہے ۔

 ان خیالات کااظہار مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے رکن راجہ وسیم صدیقی، مرکزی ترجمان عمرفاروق نے مسلم میڈیاسیل سے جاری بیان میں کیا ۔انہوں نے کہاکہ ویلنٹائن ڈے کے نام پر ہمارے معاشرے میں بے حیائی فحاشی اور عریانی کوپروان چڑھانے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے جوکسی صورت ہمارے معاشرے کیلے صحیح نہیں ہے ، ہم اپنی روایات تہذیب وتمدن رکھتے ہے ،اسلامی کلچراوراپنی روایات کے برخلاف مغربی کلچرکوپروان چڑھانااورتعلیمی اداروں میں بے حیائی فحاشی ،منشیات کی روک تھام کیلئے عملی کرداراداکرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں