مسئلہ فلسطین پر دنیا کا دہرا معیار واضح ،جما عت اہلسنّت

مسئلہ فلسطین پر دنیا کا دہرا معیار واضح ،جما عت اہلسنّت

کراچی(این این آئی)جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری،ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری، علامہ سید عبد القادر شاہ شیرازی،علامہ خلیل الرحمان چشتی،سیدرفیق شاہ،مفتی بلال قادری،علامہ کامران رضوی،علامہ محمد میاں نوری، سید عبد الحق شاہ سیفی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے ۔۔

کہ فلسطین کے مسئلے پر دنیا کا دہرا معیار واضح ہے ۔اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے عالمی ادارے بھی بے بس نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں افراد بشمول خواتین بچوں کے قتل کے بعد بھی اقوام متحدہ اور او آئی سی خونریزی نہیں رکوا سکتے تو ان کے وجود کا کیا مقصدباقی رہ جاتا ہے ؟ مسلمانوں کے معاملے میں اقوام متحدہ نے مایوس ہی کیا ہے ۔ امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری،ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری، علامہ سید عبد القادر شاہ شیرازی،علامہ خلیل الرحمان چشتی،سیدرفیق شاہ،مفتی بلال قادری،علامہ کامران رضوی،علامہ محمد میاں نوری، سید عبد الحق شاہ سیفی نے مزید کہا کہ غزہ میں صورتحال ناقابل بیان ہے ، معصوم بچوں کی بڑی تعداد میں ہلاکتیں،اسپتالوں کی تباہی ، خوراک میسر نہیں،غزہ کے 80فیصد گھروں کو تباہ کر دیا گیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ فلسطین میں مستقل جنگ بندی نہ ہونا،امدادی سامان نہ پہنچنے دینا مسلم حکمرانوں سمیت عالمی برادری کی ناکامی کو ظاہرکرتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اقوام عالم بالخصوص مسلمان حکمران فوری جنگ بندی یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں