کراچی میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ،ڈاکٹر جنید علی شاہ

کراچی میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ،ڈاکٹر جنید علی شاہ

کراچی(آئی این پی) کراچی کی ٹیموں کی کارکردگی سے یہ بات ثابت ہو گئی کہ کراچی میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ،سیزن میں کراچی کے کھلاڑیوں نے اپنے شاندار کھیل سے قائداعظم ٹرافی، ٹی 20 اور انڈر 19 ٹورنامنٹ جیتا جبکہ انڈر 19 تین روزہ اور نیشنل ون ڈے کپ کی رنزاپ رہی ہیں۔۔

اس پرفارمنس کے باوجود کراچی کے کھلاڑیوں کو وہ مقام نہیں دیا جاتا جس کے وہ مستحق ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر جنید علی شاہ نگران صوبائی وزیر کھیل سندھ نے ڈومیسٹک سیزن میں کراچی ریجن کی شاندار فتوحات پر جشن کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب میں کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں