صدر ایف پی سی سی آئی کی ڈاکٹرمرزا اختیار بیگ کومبارکباد

صدر ایف پی سی سی آئی کی ڈاکٹرمرزا اختیار بیگ کومبارکباد

کراچی (آن لائن)صدر فیڈریشن عاطف اکرام شیخ نے ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ کو قومی اسمبلی کی نشست این اے 241 سے جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔۔۔

 اور ان کی قائدانہ صلاحیتوں سے اپنی امیدیں وابستہ کی ہیں کہ وہ پاکستان کی تاجر برادری کیلئے قومی اسمبلی کے اعلیٰ سطح پلیٹ فارم سے پالیسی وکالت کے سلسلے میں فعال اور سازگارکردارادا کرینگے ۔ مرزا اختیار بیگ نہ صرف فیڈریشن کے قابل احترام سابق سینئر نائب صدر ہیں بلکہ وہ  کامیاب حکومتی رہنما کے طور پر وہ وزیر اعظم کے مشیر برائے ٹیکسٹائل کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں