انتخابی نتائج ہر جمہوری جماعت کیلئے ناقابل قبول،ایس یوپی

انتخابی نتائج ہر جمہوری جماعت کیلئے ناقابل قبول،ایس یوپی

کراچی(آن لائن)سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو باڈی کا ہنگامی اجلاس مرکزی صدر سید زین شاہ کی زیرصدارت ایس یو پی سیکریٹریٹ کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں حالیہ انتخابات کا جائزہ لیتے ہوئے یہ موقف اختیار کیا گی۔۔

ا کہ یہ ملکی تاریخ کے بوگس ترین انتخابات تھے جس کو قبول کرنا کسی بھی جمہوری و سیاسی جماعت کے ساتھ ساتھ ہر فرد کے لیے ناقابل قبول ہے ، ایس یوپی ان انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کرتی ہے کہ اس بوگس الیکشن کے خلاف تمام قانونی راستے اختیار کیے جائیں گے ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ اسٹیبلشمنٹ اپنے سیاسی حواریوں کے ساتھ گٹھ جوڑکرکے جعلی الیکشن کے انعقاد کے ذریعے ملکی سیاسی اور معاشی استحکام کو نقصان پہنچا رہی ہے ۔ اجلاس میں مزید کہا گیا کہ قومپرست اور جمہوریت پسند قوتوں کو سرکاری مشینری کے ذریعے ایوانوں میں آنے سے روکنے کے لیے جو سازش کی گئی ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مستقبل میں سندھ کے مفادات کے خلاف کچھ ایسے فیصلے کیے جائیں گے جو نقصاندہ ہوں گے ۔ یہ اجلاس مطالبہ کرتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سمیت پوری پارٹی قیادت کو آزاد اور پنجاب کے ساتھ ساتھ خیبر پختون خوا میں ان کی واضح اکثریت کو قبول کیا جائے ۔ اجلاس میں روشن علی برڑو، امیر آزاد ، منیر نائچ، عارف نیاز آرائیں سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں