رانی پور:اسکول ٹیچر سے زیادتی کی کوشش،مقدمہ درج

رانی پور:اسکول ٹیچر سے زیادتی کی کوشش،مقدمہ درج

رانی پور،اندرون سندھ (نمائندگان دنیا) ننگریجہ کے قریب واقع نجی اسکول کی ٹیچر صنم خواجہ سے مبینہ طورپر زیادتی کی کوشش کرنے والے 4 ملزموں کے خلاف خاتون ٹیچر کی مدعیت میں تھانہ کنب میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔۔

 جبکہ کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے ۔صنم خواجہ نے مقدمے میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ میں تالپور وڈا سے ننگریجہ میں واقع نجی اسکول میں بچوں کو پڑھانے کے لئے ایک اور خاتون ٹیچر کے ہمراہ آ رہی تھی کہ عبدالجبار خاصخیلی نامی شخص نے اپنے تین مسلح ساتھیوں کے ہمراہ ہمارا راستہ روکااور یہ مسلح افراد مجھے بازو سے پکڑ کر ہوس کا نشانہ بنانے کے لیے کھیتوں میں گھسیٹ کر لے جا رہے تھے کہ میری چیخ و پکار پر مکینوں کی کثیر تعداد پہنچ گئی ،جن کو دیکھتے ہی ملزمان فرار ہوگئے۔ کھپرو شہر اور گردونواح میں الیکشن جاتے ہی چور پھر سرگرم ہو گئے ۔ نامعلوم چور کھپرو کے مشہور کباڑیے امیر بخش شر کی دکان کی چھت توڑ کر دکان میں رکھا تین لاکھ مالیت کا تانبا، پیتل اور سلور چوری کر کے لے گئے ،بعدازاں امیر بخش شر نے سراغ رساں کتوں کی مدد سے عید گاہ محلے میں چوروں کی موجودگی کی نشاندہی کی جس پر پولیس نے تانبے سے بھرے دو کٹے برآمد کر لیے ، جن کی مالیت ایک لاکھ بتائی جاتی ہے اور چور بچوں کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا جبکہ کھپرو شہر ہتنگھو روڈ پر جیلانی کنفکشری کی دکان کا شٹر توڑ کر نامعلوم چور دو لاکھ روپے کا سامان چوری کرکے لے گئے ۔ادھر میونسپل کمیٹی کھپرو کے چیئرمین امتیاز درس کے گاؤں حاجی محمد طیب درس میں نامعلوم چور واٹر سپلائی کی دیوار توڑ کر وہاں سے پانی کی موٹر چوری کرکے لے گئے ۔دوسری جانب غریب آباد محلے سے اشوک کے گھر کے باہر لگی پانی کی موٹر بھی چوری کرلی گئی۔ حیدرآباد پولیس نے ڈکیتی کی بڑی واردات ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو مقابلے کے بعد ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزم غلام اکبر بھٹی کا ساتھی فرار ہوگیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں