ٹھاروشاہ :مکان میں آتشزدگی،جڑواں بہنیں جاں بحق

 ٹھاروشاہ :مکان میں آتشزدگی،جڑواں بہنیں جاں بحق

ٹھارو شاہ(نمائندہ دنیا)ٹھاروشاہ کے وارڈ نمبر 6میں مکان کے الیکٹرک بورڈ میں شاٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، جس کی زد میں آکر دو جڑواں بہنیں موقع پر جاں بحق ہوگئیں ۔

 اہلخانہ اور علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا۔ متوفیہ بہنوں کی شناخت دو سالہ مانا اور سریہ کے ناموں سے ہوئی جب کہ آتشزدگی کے نتیجے میں گھر میں رکھا تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی بھریا حبیب الرحمن لاشاری نے جائے وقوع پر پہنچ کر جائزہ لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں