ملکی استحکام کیلئے قرآن کی دعوت کو عام کیاجائے ،ساجد میر

 ملکی استحکام کیلئے قرآن کی دعوت کو عام کیاجائے ،ساجد میر

کنری (نمائندہ دنیا) سینیٹر و مرکزی امیر جمعیت اہلحدیث پاکستان پروفیسر علامہ ساجد میر نے کہا ہے کہ مسائل کی دلدل سے نکلنا کیلئے قرآن و سنت کی تعلیمات کی طرف آنا ہوگا ،پاکستان کو آگے بڑھانے ،ترقی اور استحکام کیلئے۔۔۔

 قرآن وسنت کی دعوت کو عام کیاجائے ۔مرکزی جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس ضلع عمرکوٹ کے زیر اہتمام پبلک پارک کنری کے آڈیٹوریم ہال میں منعقدہ علمی و تربیتی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ علم حاصل کرکے اس کو یاد رکھنا انتہائی ضروری ہے ۔ دینی مدارس کے زیادہ تر طلباء یہ سمجھتے ہیں کہ ہم نے سند فراغت حاصل کرلی اور فاضل بن گئے ہیں ، بات یہاں ختم ہوگئی ہے مگر ایسا نہیں ہے ،دینی مدارس کے اساتذہ طلبا کو مدرسے سے فارغ کرکے علم کے دروازے پر کھڑا کر دیتے ہیں اس کے بعد اس میں داخل ہونا اور شہر علم کی سیر کرناخود طلبا کی ذمہ داری ہے جوکہ مطالعے کے تسلسل سے ہی ممکن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مدرسے سے فراغت کے بعد دینی کتب کے مطالعے کی اشد ضرورت ہے ،علم کی بقاء،اس کے تسلسل اور اس کو پروان چڑھانے کیلئے مطالعے پر توجہ دی جائے کیوں کہ علم اللہ کا نور ہے جس نے علم حاصل کیا ہے ،روز قیامت اللہ کے ہاں اس کا جواب دینا ہوگا کہ اپنے علم سے کتنے لوگوں کی اصلاح کی۔ پروفیسر ساجد میر کا کہناتھاکہ اپنے دین کو توحید کے عقیدے کی بنیاد پر قائم کیاجائے اور ہماری دعوت بھی یہی ہے ۔سیمینار سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں