مغوی کی بازیابی کیلئے بھوک ہڑتال جاری

 مغوی کی بازیابی کیلئے  بھوک ہڑتال جاری

سکھر (نمائندہ دنیا)سکھر کے علاقے ایوب گیٹ کے رہائشی و ریلوے پولیس کے اہلکار زاہد حسین منگریو نے اپنے عزیزوں محمد اعظم منگریو،محمد علی،علی احمد و دیگر کے ہمراہ سکھر پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال جاری رکھتے ہوئے مظاہرہ کیا ۔۔

اور مغوی کی عدم بازیابی پر نعریبازی کی۔اس موقع پر مغوی کے اہلخانہ زاہد منگریو ،اعظم منگریو و دیگر کا کہنا تھا کہ آٹھ سال قبل علی اصغر منگریو کو تھانہ بی سیکشن کی حدود سے اغواء کیا گیاجب کہ سندھ ہائیکورٹ کے احکامات پر جے آئی ٹی کی رپورٹ اور پولیس تفتیش کے بعد کیس سپریم کورٹ میں چل رہا ہے ،گز شتہ کئی سال سے مغوی کی بازیابی کیلئے پر امن احتجاج کیا جارہا ہے ،لیکن تاحال بازیابی نہیں ہوسکی۔ مظاہرین نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیاکہ نوٹس لیکر انصاف و تحفظ فراہم کیاجائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں