انٹر کے کامیاب طلبہ کی اسناد جاری کرنے کااعلان

انٹر کے کامیاب طلبہ کی  اسناد جاری کرنے کااعلان

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے تمام گروپس کے سالانہ اور ضمنی امتحانات برائے 2020ء میں کامیاب ہونے والے امیدواراپنی اسناد 19 فروری سے حاصل کرسکتے ہیں۔

ارجنٹ سر ٹیفکیٹ کی فیس 1000روپے ہے جو ایک دن میں جاری کردیا جائے گا جبکہ آرڈنری سر ٹیفکیٹ کی کوئی فیس نہیں ہے ۔ طلبہ فارم کے ساتھ 100روپے جمع کرواکے اپنا سر ٹیفکیٹ حاصل کرسکتے ہیں جو انہیں 15روز کے اندر جاری کردیا جائے گا۔طلبہ سر ٹیفکیٹ فارم اور فیس واؤچر انٹربورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کر کے فیس یو بی ایل کی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں جمع کرواسکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں